اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ملک عبداللہ بن عبدالعزيز نے امور مملکت ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز کے سپرد کردیئے ہیں اور خود چھٹیاں گذارنے کی غرض سے ملک سے خارج ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ سلمان بن عبدالعزیز حال ہی میں نائف کے انتقال اور ولیعہدی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار ملکی امور کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں۔بلادالحرمین عرب ممالک میں انقلابات کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف عوامی تحریکوں کا سامنا کررہا ہے اور اس ملک کے مشرقی علاقوں میں ناقابل قبول مذہبی، معاشی، سماجی اور سیاسی امتیازات اور ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی وجہ سے بنا پر وسیع احتجاجی تحریک جاری ہے۔ ......./110
26 اگست 2012 - 19:30
News ID: 340379
سعودی بادشاہ چھٹی پر چلے گئے ہیں اور امور مملکت باقاعدہ طور پر سلمان بن عبدالعزیز کے سپرد کئے گئے ہیں۔